• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین نے خارکیف کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا

کیف (اے ایف پی، جنگ نیوز) یوکرین کا کہنا ہے کہ یوکرینی فوجیوں نے روسی سرحد کے قریبی علاقے کو واپس اپنے قبضے میں لے لیا ہے، بتایا گیا ہے کہ خارکیف سے روسی افواج کو نکال دیا گیا ہے۔ یہ علاقہ یوکرین کے دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کے قریب ہے۔ سابق روسی وزیر اعظم میخائل کاسیانوف نے جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوٹن کا ’جنگ پر اعتماد متزلزل‘ ہو چکا ہے،صدر ولادیمیر پیوٹن کو یہ ’ادراک ہونے لگا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ ہار‘ رہے ہیں۔ دوسری جانب لوہانسک کے گورنر سرگی گیدے نے کہا ہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر سیورودونیسک میں روسی افواج کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شہر کو روسی افواج نے اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے اور بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید