• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI پارٹی فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کو کام سے نہیں روکا، اسلام آباد ہائیکورٹ

کراچی (مانیٹرنگ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کسی سیاسی جماعت کو الیکشن کمیشن کی پروسیڈنگز سے شکایت نہیں ہونی چاہیے اور الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے ہم نے انہیں کام سے نہیں روکا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو آئندہ سماعت تک اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30روز میں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن، عوامی مسلم لیگ اور جماعت اسلامی کے وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عدالت میں تحریری رپورٹ پیش کی گئی جسکے بعد چیف جسٹس نے کمیشن کےوکیل سے سوال کیا کہ یہ بتائیں کیس 8 سال سے کیوں زیرالتوا ہے؟ یہ تو ہرسال کا پراسس ہے، اسی سال ہونا چاہیے، 8 سال سے کیوں چل رہا ہے؟کیا قانون کے مطابق ہرسال ہر سیاسی جماعت اپنے آڈٹ اکاؤنٹ جمع کراتی ہے؟ کیا الیکشن کمیشن ہرسال اسکروٹنی کرتا ہے؟

اہم خبریں سے مزید