• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل باجوہ کی عرب امارات کے صدر سے ملاقات‘ شیخ خلیفہ کے انتقال پر تعزیت

ابو ظہبی،اسلام آباد(ایجنسیاں)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات میں شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت کی۔

متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ متحدہ عرب ا مارات کے حوالے سے بتایا گیاکہ صدر یواے ای محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کی یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات ہوئی ، جس میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ خلیفہ کے ا نتقال پر تعزیت کا اظہارکیا۔

اہم خبریں سے مزید