• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی اداروں نےچھٹیوں اور اوقات کمی کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی دارالحکومت کے نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک فوری چھٹیاں جبکہ چھٹی سے اوپر کی کلاسز کے اوقات میں کمی لانے کے حکم نامہ کو آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس سے تعلیمی شعبہ بدحالی کاشکار شعبہ مزید تباہی کا شکار ہوجائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین کا کہناہے کہ حکومت موسمی اثرات کے نام پر تعلیمی تباہی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہے جو کسی صورت قبول نہیں ہے۔
اسلام آباد سے مزید