• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکیم کو نئے سرے سے ری لانچ کرنے پر پذیرائی ملی، چیئرمین نجی سوسائٹی

اسلام آباد( جنگ نیوز) نجی سوسائٹی کے چیئرمین ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ وقت نے سوسائٹی کے انضمام کا ہمارا فیصلہ درست ثابت کیا ہے ،2011ء میں اس سکیم کو نئے سرے سے ترتیب دیکر ری لاؤنچ کرنے سے اسے بھرپور پذیرائی ملی،ضیاء اللہ شاہ نے ان خیالات کا اظہار نجی سوسائٹی کے ایس جی ایم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا مزید کہنا تھا کہ آج ایک تاریخ ساز دن ہےکیونکہ نجی سوسائٹی کے زون فور اور فائیو میں واقع ایگرو فارومنگ اسکیموںمیں انضمام کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے،اسلام آباد کے موضع جات پیجا، پنڈ ملکاں اور بھبر تراڑکا مجموعی رقبہ 40 سے 50 ہزار کنال کے درمیان ہےجس میں سے لگ بھگ 5500 کنال زمین نجی سوسائٹی کا خرید کردہ ہے،سوسائٹی کی جانب سے یہ خریداری 2004سے 2016ے درمیان کی گئی ہے، یہ مذکورہ زمین چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں پھیلی ہوئی ہے جس کی وجہ سے اس زمین کو موجودہ شکل میں ڈویلپ کیا جانا کسی صورت ممکن نہ تھا کیونکہ اس کے اردگرد کی زمین آئی بی ای سی ایچ ایس نے خرید رکھی ہے۔ اس موقع پر سوسائٹی کے سیکرٹری سردار سبیل ممتاز خان نے مذکورہ سکیموں کے انضمام کے اسباب و محرکات اور اب تک کئے جانیوالے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عملی کے بارے میں ممبران کو آگاہ کیا،ممبران نے سوسائٹی انتظامیہ کی جانب سے انضمام کے فیصلے کی بھرپور تائید کی، ایس جی ایم اجلاس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید