• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں، 26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں،26 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان سے آئس،چرس، شراب ،اسلحہ معہ ایمونیشن،پتنگیں و ڈوریں سمیت رقم بھی برامد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت پولیس نے 5 تھانوں آبپا رہ، بنی گا لہ ، تر نو ل ، گولڑہ اور شمس کا لو نی کے علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔سرچ آپریشن کے دوران380افراد،192گھروں،پا نچ ہو ٹلز، 154موٹر سائیکلوں اور49 گا ڑ یو ں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے 15مشکوک افراد، 17 مو ٹر سائیکلوں اور ایک گا ڑی کو تھانہ منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا تھانہ سنگجانی، تھا نہ سبزی منڈی، تھانہ کو رال، تھا نہ کھنہ، تھا نہ کورال، تھا نہ ہمک، تھا نہ لو ہی بھیر، تھا نہ شہزاد ٹا ئون اور تھا نہ پھلگر اں پولیس ٹیموں نے10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2,796 گر ام آ ئس، 530گر ام چرس، 45بو تلیں شراب اور مختلف بو ر کے چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ادھر راولپنڈی پولیس نے پتنگ سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے6 پتنگ سپلائرز کو گرفتارکرلیا،پتنگ سپلائرزسے900 پتنگیں اور 10 ڈوریں برآمدہوئیں،ٹیکسلا پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر 400 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد کیں،گوجر خان پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر 300 پتنگیں برآمد کیں، دھمیال پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 200 پتنگیں اور 4 ڈوریں برآمد کیں،زیر حراست افرادکے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے گرفتار کر لیا گیا جبکہ صادق آباد پولیس نے 3 روز قبل ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری کو لوٹنے والے 4 افراد کوگرفتارکرلیا،زیر حراست افراد سے شہری سے ہتھیائی گئی رقم 31 ہزار روپے برآمدہوئی۔
اسلام آباد سے مزید