• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے پنجاب بس اڈےکے قریب خاتون کو تیزرفتارگاڑی نے کچل دیا ،متوفیہ کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی، لاش کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ متوفیہ کی عمر 50سال کے قریب ہے ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو سر دخانے منتقل کردیا ہے۔نارتھ کراچی یوپی موڑ کے قریب موٹرسائیکل سوار نوجوان کو تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 25سال کے قریب ہے لاش کی شناخت نہ ہوسکی ،پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو  سردخانے منتقل کردیا ہے۔منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس کٹ کے قریب موٹرسا ئیکل سوار شخص کو تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا ،متوفی کی لاش عباسی اسپتال پہنچائی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 50سال ہے اور لاش کی فوری شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔پورٹ قاسم کے قریب سڑک عبورکرنے والے راہگیر کو تیزرفتار گاڑی نے کچل دیا ،متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی ،جہاں متوفی کی شناخت 45سالہ ہریش ولد جامن داس کے نام سے کی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید