• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطان پور ہمڑ سے5مئی کو غائب ہونے والا لڑکا شیر شاہ سے مل گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان کے نواحی علاقے سلطان پور ہمڑ سے 5 مئی کو غائب ہونے والا لڑکا شیر شاہ سے مل گیا ، پولیس نے پوچھ گچھ شروع کر دی ۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے لڑکے ادریس کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد رانا یونس کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ لڑکا 16 روز بعد شیر شاہ کے علاقے سے ورثا کو ملا، جنہوں نے پولیس کو اس بارے میں آگاہ کر دیا۔واضح رہے کہ لڑکے کے والد کا ویڈیو بیان بھی کل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔
ملتان سے مزید