• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے، ثاقب ظفر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کی سائٹ کا دورہ کرکے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا منصوبہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور منصوبے پر تعمیرات کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔ ایڈمنسٹریٹیو سیکرٹریز کے دفاتر ایک بلڈنگ میں شفٹ ہونے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔آئی ڈیپ کے حکام نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ504 کنال رقبہ پر تعمیر کیا جارہا ہے اور اس منصوبے پر3 ارب51کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری دفاتر کے علاوہ افسران کی رہائش گاہیں بھی تعمیر کی جارہی ہیں جبکہ سیکرٹریٹ میں آئی جی پولیس کمپلیکس کے لئے 50 کنال مختص کیا گیا ہے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ منصوبہ اگست2023 میں مکمل کر لیا جائے گا۔
ملتان سے مزید