• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر یوکرینی خاتون کی روس کیخلاف نعرے بازی

کانز(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرینی خاتون نے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر نیم برہنہ حالت میں احتجاج کرتے ہوئے روس کے خلاف نعرے بازی کی۔فرانس میں جاری رنگارنگ کانز فلم فیسٹیول کے چوتھے روز ریڈ کارپٹ پر اس وقت چیخ و پکار سنی گئی جب ایک یوکرینی خاتون نیم برہنہ حالت میں جسم پر یوکرین کا جھنڈا پینٹ کروائے ایونٹ میں گھس آئیں۔ہالی ووڈ کے اداکاروں کی ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران اچانک خاتون نے ریڈ کارپٹ کا رُخ کیا اور روس اور اس کے فوجیوں کے خلاف مختلف نعرے لگانے لگی۔

دنیا بھر سے سے مزید