• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نتالیہ زمان نے ٹینس چیمپئن شپ کا گرلز ٹائٹل جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نتالیہ زمان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹبری ٹینس چیمپئن شپ کا انڈر 18 گرلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ راشد جان محمد نے جیتنے والوں اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کئے- ماڈرن کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن کے فائنل میں نتالیہ زمان نے عنایہ سعید کو شکست دی۔ لاہور کے اسد زمان، زوہیب افضل، اور عامر مزار تینوں نے ڈبل کراؤن جیتے، انڈر 16 فائنل میں اسد زمان نے، بوائز انڈر 14 فائنل امیر مزار نے کامیابی حاصل کی۔
اسپورٹس سے مزید