ناگویا( نصر اقبال/ نمائندہ خصوصی) ناگویا میں کر کٹ کا جنون عروج پر ہے،بابر اعظم یہاں بھی کافی مقبول ہیں۔ جاپانی بھی کھیل میں دل چسپی لے رہے ہیں، وہ بھی پاکستانی میڈیا سے بابر اعظم کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ ایک ریسٹورنٹ پر پاکستانی کپتان صاحب زادہ فرحان کی بڑی قد آور ڈیجیٹل تصویر کے ساتھ سیلفیاں بنائی جارہی ہیں، پاکستانی ٹیم کے مداح شاہد اکرام، ملک محسن، عدنان بٹ نے کہا کہ ہم نے تین ماہ پہلے میچ کے ٹکٹ خریدے ہیں، ڈیوٹی سے آف کر کے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں گے، بھارت کے ہاتھوں شکست قبول نہیں۔