• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسیان کپ فٹ بال: پاکستان کو تھائی لینڈ سے 4-0 کی شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فٹ بال ٹیم کو فیفا آسیان کپ کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے ہاتھوں4-0کی شکست کا سامنا رہا، انڈونیشیا میں جاری چیمپئن شپ کے سی جالک ہاروپات اسٹیڈیم میں پاکستان کی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم نے فیفا آسیان کپ میں اپنی تاریخ کا پہلا میچ کھیلا۔تھائی لینڈ کی جانب سے تیراسک پوئی فیمائی نے تین گول کیے، جبکہ جوڈ بیل سون سوپ نے ایک گول اسکور کیا۔پاکستانی ٹیم ایونٹ میں منگل کو فلپائن کے خلاف کھیلے گی۔
اسپورٹس سے مزید