• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس خان نے کرکٹ اکیڈمی شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کراچی میں اپنی اکیڈمی شروع کردی ہے ۔ انہوں نے اپنی اکیڈمی سے متصل ایرینا میں ایسوسی ایشن آف اسپورٹس کی تقریب میں شرکت کی اورصحافیوں کوہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے تنظیم کی ممبر شپ لانچ کردی ۔ انہوں نے پہلے اعزازی ممبر ہونے کی دعوت بھی قبول کرلی ۔ ان کا کہنا ہے کہ آسمان کے مقاصد کھیلوں کی ترویج، کھلاڑیوں کی فلاح بہبود اور اسپورٹس میڈیا سے تعلق رکھنے والوں کی فلاح ہے جو ایک احسن قدم ہے۔ اس موقع پر آسمان کے بانی اراکین عبدالماجد بھٹی، شاہدہ شعیب، اقبال جمیل، شاہد ہاشمی، یحییٰ حسینی، منیر الحق، نسیم راجپوت نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

اسپورٹس سے مزید