• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں چار ماہ کے دوران 17 فیصد کم بارشیں ریکارڈ

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان میں چار ماہ کے دوران 17فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں چاغی ، خاران ، نوشکی اور واشک میں خشک سالی پیدا ہوگئی ، محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں جنوری سے اپریل 2022تک 17فیصد کم بارشیں ہوئیں سب سے کم بارش فروری میں 89.3فیصد جبکہ مارچ میں 68اور اپریل میں 79.6فیصد کم بارشیں ہوئیں ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقے سادیوں کی بارشوں پر انحصار کرتے ہیں تاہم ہیٹ ویو کی وجہ سے چاغی میں شدید خشک سالی کے اثرات پید ا ہوئے ہیں جبکہ خاران، نوشکی اور واشک میں بھی خشک سالی کی صورتحال ہے رپورٹ میں زراعت، پانی کے ذخائر، ما ل مویشی اور خریف کی فصلوں کے متاثر ہونے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ محکموں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید