• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دانش کر کٹ ٹرافی کے اختتام پر امین مرچنٹ،وسیم ہاشمی اور آصف عظیم انعامات تقسیم کرتے ہوئے
دانش کر کٹ ٹرافی کے اختتام پر امین مرچنٹ،وسیم ہاشمی اور آصف عظیم انعامات تقسیم کرتے ہوئے 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے شجاعت حسین، سندھ آفیسرز ایسوسی ایشن کے جوائنٹ انچارج نوید انور صدیقی، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی اور اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم بھی موجود تھے۔ 

ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کی شاندار کارکردگی پر حیدر حسین اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے ڈائریکٹر اسپورٹس کو کھیلوں کی محکمہ جاتی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی کے ڈی اے نے محکمے میں بوائز ہاکی ٹیم بنانے کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ یہ قومی کھیل کو سپورٹ کرنے اور کے ایچ اے کے ساتھ کھڑا ہونے کا وقت ہے۔ کے ڈی اے کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ویران میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ 

کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کی عید ملن سے مقررین خطاب کرتے ہوئے
کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کی عید ملن سے مقررین خطاب کرتے ہوئے

حیدر حسین نے ڈی جی کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے خیالات کو انتہائی مثبت قرار دیا۔ حیدر حسین نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد علی شاہ کو لاہور قلندر کی جانب سے ان کی آفیشل ٹی شرٹ اور کے ایچ اے کی جانب سے ہاکی اسٹیک کا تحفہ پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹا ئرڈ عبدالستار عیسانی نے 14واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشنکے صدر غلام محمد خان، مشیر قانونی غلام عباس جمال ایڈوکیٹ، ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ سمیع اللہ پٹھان،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ امر ججا،انجینئر محفوظ الحق، اصغر بلوچ، پروفیسر فوزیہ فلک،سابق ہاکی کوچ اخلاق احمد، انٹر نیشنل ریسلر شیر خان،قومی فٹ بالر عثمان غنی سمیت کھیلوں کی ممتاز شخصیات موجود تھیں۔ ٹورنامنٹ کےفتتاحی میچ میں بحریہ باسکٹ بال کلب نے عثمان باسکٹ بال کلب کو مات دی۔ 

کے ایچ اے کے سکریٹری حیدر حسین ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کو ہاکی کٹ پیش کرتے ہوئے
کے ایچ اے کے سکریٹری حیدر حسین ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کو ہاکی کٹ پیش کرتے ہوئے 

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے اعلان کیا کہ اگلے ماہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی مزید بہتری کے لئے تزئین و آرائش کے کاموں کو انجام دیا جائیگا اس کے بعد ضلع جنوبی کے کلبوں کے لئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ باسکٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد ہوگا، دانش مرچنٹ کرکٹ ٹرافی کاٹائٹل نیویونائیٹڈ کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا لطیف احمد کو مین آف دی فائنل کاایوارڈ دیا گیا ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹر رام روی، بولر لطیف احمد، بیسٹ وکٹ کیپرمبشر احمد اورعامرجمال خان پلیئرآف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی ڈیم انٹرپرائززکے سی ای او امین مرچنٹ۔

باسکٹ بال ٹور نامنٹ کے موقع پر ڈی سی جنوبی عبدالستار عیسانی، سید محفوظ الحق، غلام محمد خان کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ
باسکٹ بال ٹور نامنٹ کے موقع پر ڈی سی جنوبی عبدالستار عیسانی، سید محفوظ الحق، غلام محمد خان کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ 

کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشم اور چیئرمین آصف عظیم نے کھلاڑیوں میں ٹرافیزاور ایوارڈز تقسیم کئے اس موقع پر شوکت راجپوت، افضل شیری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر عباس نواز بھی موجود تھے،کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کیجانب سے اسپیشل بچوں کے اعزاز میں دارالسکون ہیڈ آفس میں عید ملن پارٹی کاانعقاد کیا گیا جس میں نیوپورٹ انسیٹیوٹ کی چیئرپرسن ہمابخاری، دارالسکون کے سی ای او سیویوپریرا، مینیجرکارپوریٹ بونی بورنیشن، فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم الدین ہاشمی، چیئرمین آصف عظیم، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن کی رکن تہمینہ آصف اور اسپیشل بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب میں شریک مہمان اسپیشل بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور ان میں تحائف تقسیم کئے بچوں نے موسیقی سے لطف اندوزہوتے ہوئے رقص کیا۔

(نصر اقبال)

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید