حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مذاکرات پر نواز شریف اور شہباز شریف نے تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور آئینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ن لیگ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لانگ مارچ پر پلان مرتب کرکے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کی۔
ن لیگی مشاورتی اجلاس میں آئی ایم ایف سے مذاکرات متاثر کرنے والی قوتوں کے خلاف پلان بھی گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی بجٹ کی بھرپور تیاری اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں طے پایا کہ ن لیگ اپنا تیار کردہ ایجنڈا شام کو اتحادی جماعتوں کے ویڈیو لنک اجلاس میں شیئر کرے گی۔
اس موقع پر ن لیگی قیادت نے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کو امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔