• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق انسانی کے ادارے یٰسین ملک کی رہائی کیلئے کردار ادا کریں، پی پی رہنما

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مذہبی امور کے صدر علامہ قاری محمدعباس اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ آصف نسیم راٹھور نے کشمیری حریت پسند رہنما محمد یٰسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے جھوٹے اور خودساختہ مقدمے میں سزا سنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف، عالمی ادارہ تحفظ حقوق انسانی ، اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل ، یورپی یونین و دیگر ہیومن رائٹس کے عالمی اداروں سےاپیل کی ہے کہ ہٹلر نما فاشسٹ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر حریت رہنما محمد یٰسین ملک کی رہائی کیلئے اپنابھر پور کردار ادا کریں اور ہندوستانی حکمرانوں کو کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر ظلم وجبر سے روکا جائے۔ یٰسین ملک اور دیگر اسیروں سے اظہار یکجہتی اور ان کی رہائی کیلئے ہونیوالے مظاہروں میں شرکت کی جائے متعصب بھارتی عدالت نے بھارتی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) کی طرف سے داخل کیے گئے دہشت گردی کے جھوٹے،خود ساختہ اور جعلی مقدمے میں محمد یٰسین ملک کومجرم قرار دیا تھا، این آئی اے کی طرف سے دائر مقدمے میں حریت پسندکشمیری رہنما پر دہشت گردی کی کارروائیوں، غیر قانونی طور پر فنڈز اکٹھا کرنے، دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور مجرمانہ سازش اور بغاوت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، عدالت میں سماعت کے دوران کشمیری رہنما محمد یٰسین ملک نے اپنے خلاف لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات پر احتجاج کرتے ہوئے انہیں یکسرمسترد کر دیا اور واضح کیا کہ وہ دہشتگردنہیں بلکہ اپنے خطے اور قوم کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے ایک کارکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یاسین ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور آواز بلند کریں گے اور مظاہروں میں شرکت کریں گے ۔
یورپ سے سے مزید