• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے پیدل چلنے کی حوصلہ افزائی کی جائے، ٹریسی بریبن

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) ویسٹ یارکشائر کی مئیر ٹریسی بریبن نے کہا کہ ماحولیات کی آلودگی کو کم کرنے اور 2038تک خالص صفر کاربن کا ہدف پورا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پیدل چلنے یا سائیکلنگ کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی اس طرح کی صحت مند سرگرمیوں سے ماحولیات کے بہت سے درپیش چیلنجز کو حل کیا جاسکتا ہے، صحت اور تندرستی کو بڑھانے کے لیے ہمیں سڑکوں پر گاڑیوں کی بھیڑ کوکم کرکے سانس لینے کے لیے بہتر آب و ہوا حاصل کرنا ہوگی، اس حوالے سے قومی واکنگ مہینے کی تقریبات کے پروگرام کے ایک حصے میں وہ پروفیسر میل پک اپ بریڈ فورڈ ٹیچنگ ہاسپٹلز فاؤنڈیشن ٹرسٹ کےچیف ایگزیکٹو، بریڈ فورڈ کونسل میں پیپلز ہیلتھ کی پورٹ فولیو ہولڈر کونسلر سارہ فیریبی ،اسٹیفن ایڈورڈز،لیونگ سٹریٹس کے چیف ایگزیکٹو کے ہمراہ سٹی سینٹر اور سینٹ لیوک ہسپتال کے درمیان پیدل مارچ کریںگی، بریڈفورڈ سینٹر سے سینٹ لیوک ہسپتال سفر کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے کے لیے ایک نیا روٹ متعارف کرایا گیاہے جس کا باقاعدہ افتتاح 27مئی بروز جمعہ کو سٹی سینٹر سے ہسپتال تک پیدل چل کر کیاجائے گا، روٹ کا نقشہ جس میں بریڈ فورڈ انٹرچینج اور سٹی پارک سے سینٹ لیوک کے ہسپتال تک کے دوراستے شامل ہیں، ویسٹ یارکشائر کمبائنڈ اتھارٹی نے بریڈفورڈ ٹیچنگ ہاسپٹلز NHS فاؤنڈیشن ٹرسٹ اورچیریٹی لیونگ سٹریٹس کے اشتراک سے تیار کیا گیاہے ،یارکشائر مئیر ٹریسی بریبن کا مزید کہنا تھا کہ چلناسفر کرنے کے قابل رسائی طریقوں میں سے ایک ہے یہ وہ کام ہے جو ہم میں سے اکثر روزانہ کرتے ہیں، یہ نہ صرف صحت کے لیے اچھا ہے بلکہ اس پر کچھ خرچ بھی نہیں کرنا پڑتا، روزانہ 20سے30 منٹ کی چہل قدمی آپ کی پوری زندگی کو بدل سکتی ہے۔

یورپ سے سے مزید