• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی گراوٹ کا تسلسل جاری، ڈالر 203 روپے کا ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار، انٹر بینک میں ڈالر 202 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 203 روپے کی حد بھی عبور کر گیا.

 یورو کی قیمت مزید 1.50 روپے تک اور پاونڈ کی قیمت 3روپے بڑھ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 201.00 روپے سے بڑھ کر 202.50 روپے اور قیمت فروخت 1.10 روپے کے اضافے سے 201.50 روپے سے بڑھ کر 202.60 روپے ہو گئی ہے .

اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 201.30 روپے سے بڑھ کر 202.30 روپے اور قیمت فروخت 202.30 روپے سے بڑھ کر 203.30 روپے ہو گئی ہے.

 فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 212.50 روپے سے بڑھ کر 214.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 215.00 روپے سے بڑھ کر 216.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ 3 روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 249.00 روپے سے بڑھ کر 252.00 روپے اور قیمت فروخت 252.00 روپے سے بڑھ کر 255.00 روپے ہو گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید