• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افریقی ملک سینیگال کے اسپتال میں آتشزدگی، 11 نومولود ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک )مغربی افریقہ کے ملک سینیگال کے ہسپتال میں آگ لگنے سے 11 نومولود ہلاک ہو گئے ۔اے ایف پی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تیفوان شہر میں پیش آیا۔سینیگال کے صدر میکی سیل نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’مجھے ابھی یہ افسوسناک خبر ملی ہے کہ آگ لگنے سے 11نومولود ہلاک ہو گئے ہیں۔‘سینیگال کے صدر نے ٹویٹ میں مرنے والے بچوں کے والدین سے ہمدردی اور دکھ کا اظہار بھی کیا۔ملک کے ایک سیاسی رہنما دیاف سائی کا کہنا ہے کہ واقعہ دبخ نامی ہسپتال میں پیش آیا جس کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید