• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی ،طلباء تنظیموں میں جھگڑا،کئی طلباء زخمی ،بعض گرفتار

لاہور(خبرنگار،کرائم رپورٹر سے) پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے مابین ایک بار پھر تصادم ہوگیا ۔ ایک طلباء تنظیم کی طرف سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس پر قوم پرست تنظیم کےطلبہ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ آئی آر ڈیپارٹمنٹ کے باہرطلبہمیں کشمیر کانفرنس کے موقع پر جھگڑا ہو گیا۔ طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھرائو کیا اور ڈنڈے برسائےجس سے کئی طلبہ زخمی ہو گئے ۔پولیس کی بھاری نفری نے پنجاب یونیورسٹی پہنچ کر دونوں تنظیموں کو روکا۔ پولیس نے دونوں تنظیموں کے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے ہوسٹلز پر چھاپے مارے اور بعض افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ۔