• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

اسما حنیف نامی میک اپ آرٹسٹ اور  ڈیجیٹل تخلیق کار نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بنانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسما حنیف نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی میک اپ کرنے کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو عمران خان کا پوز دیتی نظر آئیں۔

اسما حنیف نے ناصرف میک اپ کرکے خود کو عمران خان کی طرح دِکھانے کی کوشش کی بلکہ اُن کی طرح لباس بھی زیب تن کیا۔

میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف حلقوں پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین خاتون سے ناخوش نظر آئے۔

روما نامی صارف نے کہا کہ ’یہ خاتون باصلاحیت ہیں لیکن یہ خود کو عمران خان کے روپ میں ڈھالنے میں ناکام رہیں۔‘

جبیا نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’یہ تو نواز شریف لگ رہی ہیں۔‘

سائرہ نامی صارف نے کہا کہ ’اتنی جدوجہد کے بعد بھی عمران خان نہیں لگ رہیں۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’مجھے اس خان سے ڈر لگ رہا ہے۔‘


خاص رپورٹ سے مزید