• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، دکان سے ہزاروں روپے غائب کرنیوالے چور انسان نہیں چوہے نکلے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا جہاں ایک دکان سے ہزاروں روپے غائب ہوگئے ، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ چور کوئی انسان نہیں بلکہ چوہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر شاملی میں ایک شراب کی دکان کے مالک دیپک شرما پریشان تھے کیونکہ وہ پچھلے کچھ دنوں میں اپنی دکان کے لاکر سے پیسے غائب ہوتے دیکھ رہے تھے۔ تاہم انہیں کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا کہ نقدی کہاں غائب ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق دیپک نے یہاں تک کہ کئی ملازمین کو برطرف کر دیا تھا جن کے بارے میں اسے شبہ تھا کہ وہ پچھلے دو مہینوں میں چوری میں ملوث تھے لیکن ملازمین کو فارغ کرنے کے بعد بھی یہ مسئلہ جاری رہا۔ تاہم ایک روز دیپک نے فرش کے ٹائل پر ایک سوراخ میں کپڑے کا ایک ٹکڑا پھنسا ہوا دیکھا تو انہوں نے ٹائل کو باہر نکالا جس کے بعد وہ حیرت انگیز منظر دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید