• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات، گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کو برتری

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں مکران ڈویژن کے اہم شہر گوادر میں جماعت اسلامی کی حمایت یافتہ ’حق دو تحریک‘ نے 157 میں سے 56 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے مقابلے میں نیشنل پارٹی دوسرے جبکہ بی این پی مینگل گروپ تیسرے نمبر پر ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں حق دو تحریک نے 56 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

نیشنل پارٹی نے 20 حلقوں میں کامیابی حاصل کی۔ بی این پی مینگل گروپ 16 حلقوں میں کامیاب ہوکر تیسرے نمبر پر آیا ہے۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چار حلقوں میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق رات گئے تک سامنے آنے والے یہ نتائج پارٹیوں کے اپنی طرف سے جاری کردہ ہیں، سرکاری طور پر اس طرح کی کامیابی کا کوئی اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سرکاری نتائج کا اعلان آئندہ دو روز میں کیا جائے گا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ ’حق دو تحریک ‘کی جانب سے گوادر کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کا جشن منایا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید