• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنی ایرانی نے مجھ سے اپنا شوہر اور بچے بھی شیئر کیے، شبانہ اعظمی

ممبئی (پی پی آئی)بولی وڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ انہیں جاوید اختر سے شادی کے فیصلے پر والدین کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑاتھا۔بولی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا تھا کہ جاوید اختر سے شادی کے فیصلے پر والدین نے مخالفت اس لیے کی کیوں کہ جاوید پہلے سے ہی شادی شدہ تھے۔ انہوں نے بتایاکہ میں نے والدین کی مخالف کے باوجود اپنی محبت کا حق ادا کیا اور جاوید سے شادی کی۔ انہوں نے کہاکہ میری اور جاوید کی شادی کی کامیابی کا سہرا جاوید کی پہلی بیوی کو جاتا ہے جو کہ فرحان اختر اور زویا اختر کی والدہ ہیں۔ذرائع کے مطابق انہوں نے مجھ سے اپنا شوہر بھی شیئر کیا اور اپنے بچے بھی۔ کبھی بھی انہوں نے مجھے بچوں سے ملنے یا بچوں کو مجھ سے ملنے سے منع نہیں کیا۔جاوید کی پہلی اہلیہ ہنی ایرانی نے بچوں کے ذہن میں اپنے والد کی مجھ سے دوسری شادی پر ہم دونوں کے خلاف زہر نہیں گھولا اور نہ ہی کبھی کوئی مشکل پیدا کی، بلکہ انھوں نے اپنے دونوں بچوں کو جب وہ بہت چھوٹے تھے ہمارے ساتھ لندن بھیجا اور آج بھی ہم مل جل کر رہتے ہیں۔ واضح رہےکہ70کی دہائی میں جاوید اختر موسیقی کی تعلیم لینے کیلئے معروف شاعر کیفی اعظمی کے یہاں جاتے تھے۔ اسی دوران اْن کی ملاقات شبانہ اعظمی سے ہوئی۔ دونوں کی نزدیکیاں بھی بڑھنے لگیں۔اس کی اطلاع جب جاوید اختر کی پہلی بیوی ہنی ایرانی کو ہوئی تو دھیرے دھیرے جاوید اختر اور اْن کے رشتے میں دراڑ آنے لگی۔اس کے بعد جاوید اختر نے آخرکار طلاق لینے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے یہ بات بچوں کو نہیں بتائی لیکن دونوں نے طویل عرصے تک طلاق بھی نہیں لی تھی، جس کی وجہ سے انہیں دوسری شادی کرنے میں پریشانی ہورہی تھی۔

دل لگی سے مزید