نئی دہلی (این این آئی )پاکستان نے بھارت میں ایٹمی بجلی گھر لگانے کے فرانسیسی منصوبے پر اپنے اعتراضات کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان نے ایک بیان میں فرانس کے ساتھ معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ہے کہ جوہری توانائی پر مبنی چھ ری ایکٹر کونکن کے ساحل پر قائم کرے گا کیونکہ اس سے جنوبی ایشیا میں عدم اعتماد اور سلامتی کے مسائل پیدا ہوں گے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب فرانسیسی عہدیداروں نے موتھبیلڈ منصوبے کے بارے میں بات چیت شروع کی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کا اعتراض بلا جواز نہیں ہے خاص طوپر اس تناظر میں کہ بھارت میں یورینیم اور دیگرخام مواد کی چوری کے واقعات بار بار منظر عام پر آئے ہیں جو ایٹمی دہشتگردی کے خطرات کا باعث بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی پر زور دیا کہ وہ بھارت میں ریڈیو ایکٹیو مٹیریل پر سخت نگرانی کا نظام رکھے اور تمام ممالک کو بھارت کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرنے سے روک دے۔بھارت میں 1994سے 2021تک ایٹمی مواد کی چوری اور گمشدگی کے کم از کم 20واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ پاکستان میں ایسا کوئی ایک واقعہ نہیں ہوا۔