• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی قونصلرکی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ سے ملاقات ، سکیورٹی پربریفنگ

لاہور ( جنرل رپورٹر ،اپنےنامہ نگارسے) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضی سے نئے تعینات ہونے والے چینی قونصلر جنرل یئوو شیرین کی ملاقات کی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری چائنیزسکیورٹی ارشد منظور نے قونصلر جنرل کو چینی شہریوں کی سیکورٹی پر بریفنگ دی ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ محکمہ داخلہ پنجاب صوبے میں تمام چینی شہریوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کر رہا ہے۔ قونصلر جنرل نے محکمہ داخلہ پنجاب کے چائنیز ونگ کی کارکردگی کو سراہا۔ چینی قونصلر نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
لاہور سے مزید