• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر کے قبرستانوں کا تھرڈ پارٹی سروے کرانے کی ہدایت

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران پنجاب شہرِ خاموشاں اتھارٹی کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات کی منظوری دی گئی۔ چیئرمین اتھارٹی ملک قاسم ندیم ایم پی اے اور سپیشل سیکرٹری آسیہ گُل نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل شہر خاموشاں اتھارٹی محمد اصغر جوئیہ نے بریفنگ دی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے صوبہ بھر کے قبرستانوں کا تھرڈ پارٹی سروے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تجہیز و تکفین کے مسائل کا حل نکالنے کیلئے اتھارٹی فعال کردار ادا کرے۔
لاہور سے مزید