• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کے وفد کی چیف ایگزیکٹو لیسکو سےملاقات، اجتماع عام میں انتظامات میں تعاون شکریہ ادا کیا

لاہور (نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری۔ انجینئر اخلاق احمد۔ انجینئر ابوزر کھٹانہ، فرحان شوکت ہنجرا شریک تھے، لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے مینار پاکستان گریٹر اقبال پارک پر جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام میں لیسکو کی جانب سے انتظامات میں تعاون کرنے پر چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کا شکریہ ادا کیا لیاقت بلوچ نے رمضان بٹ کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
لاہور سے مزید