• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلسطینیوں کی آزادی کیلئے ہر ممکن آواز بلند کرتا رہیگا، مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی آزادی کیلئے ہر ممکن آواز بلند کرتا رہے گا۔ امدادی کی فراہمی کا سلسلہ بھائی چارے، ایثار اور محبت کا عکاس ہے۔ امدادی سامان بذریعہ مصر فلسطینی بھائیوں تک پہنچایا جائے گا۔ اہلیان غزہ و فلسطین کیلئے پاکستانی بھائیوں کی جانب سے امداد کا سلسلہ جاری ہے۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزراء بلال یاسین اور میاں مجتبی شجاع الرحمن نے امدادی سامان روانہ کیا۔100 ٹن امدادی سامان کی خصوصی پرواز کو علامہ اقبال ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کیا گیا۔ اب تک 2627 ٹن کی حامل 27امدادی کھیپیں فلسطینی بھائیوں کیلئے بھجوائی جا چکی ہیں۔
لاہور سے مزید