• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6دانش سکولز کا منصوبہ اب 20تک پھیل چکا ہے

لاہور (خبر نگار) وزیرِ خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے پنجاب دانش سکولز اینڈ سینٹرز آف ایکسیلینس اتھارٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے دانش سکولز پروجیکٹ میں پیش رفت اور اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر احمد ملک نے وزیرِ خزانہ کو ادارے کے تعلیمی، انتظامی اور ترقیاتی امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دور میں پنجاب کے پسماندہ و کم خواندہ اضلاع میں 6دانش سکولوں سے آغاز کیے جانے والا یہ منصوبہ آج 20سکولوں تک پھیلا چکا ہے جہاں پاکستان بھر سے 13,197نادار طلبہ و طالبات قیام و طعام کی سہولیات کے ساتھ مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ دانش سکولوں میں بچوں کو تدریسی سہولیات کے ساتھ کھیلوں اور ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے بھی بھر پور مواقع میسر لیے جا رہے ہیں۔
لاہور سے مزید