لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور سہل بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے علماء کرام سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اس موقع پر موجود تھے۔ سابق سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالرؤف، ڈی آئی جی سپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، اے آئی جی آپریشنز و دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے وفد میں محمد افضل مہدی، ملک محمد باقر، لعل حسین توحیدی اور خرم عباس شامل تھے۔