• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں 24گھنٹے ڈاکٹرز کی دستیابی یقینی بنائی جائے، خواجہ عمران نذیر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں 24 گھنٹے ڈاکٹرز کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے- خواجہ عمران نذیر نے رات گئے کھاریاں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ پر ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں- صوبائی وزیر صحت و آبادی نے ڈی ایم ایس کی غیر موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سی ای او کو فوری نوٹس لینے کی ہدایت کی- خواجہ عمران نذیر نے سوال کیا کہ اگر اس وقت کوئی ایمرجنسی ہو جائے تو کون ذمہ دار ہو گا؟ صوبائی وزیر نے ایم ایس کو لاہور طلب کر لیا-
لاہور سے مزید