لاہور (نیوز رپورٹر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو مرحلہ وار کم کر کے سنگل ڈیجٹ میں لانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے کیونکہ بلند شرح سود نے صنعتی سرگرمیوں، کاروباری توسیع اور نئی سرمایہ کاری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔