• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی ممالک کے بھارت سے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک پارٹنر شپ خطے میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) ماہرین نے خدشہ ظاپر کیا ہے کہ مغربی ممالک کی بھارت سے بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک پارٹنر شپ سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوگا۔ بھارت کی 1998کے جوہری صلاحیت سے پاکستان سے روائتی جنگ سے تحفظ آیا تھا، اسٹریٹجک وژن انسٹی ٹیوٹ کے تحت ’پاکستان کی جوہری پروگرام‘ کے عنوان پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت نے دیگر شعبوں کے علاوہ معاشی شعبے میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ برگیڈیئر (ر) تغرل یامین ملک کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیت نیشنل سیکیورٹی میں اہم ترین جز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کے علاوہ بہترین قومی سلامتی کے لئے عوام کی فلاح و بہبود ملکی دفاع کے لئے ناگزیر ہے۔
ملک بھر سے سے مزید