• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم عمران خان نے آج پشاور سے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کرلیا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔

تحریک انصاف کے اجلاس میں اگلے لانگ مارچ پر بھی غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کے پیش نظر بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید