کوئٹہ(پ ر)ایف سی بلوچستان (نارتھ) چمن سکاوٹس کی جانب سے پاک-افغان سرحدی علاقے کچہ ڈوزئی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے 420 سے زائد مریض جن میں 172 بچے اور 152 خواتین شامل تھیں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کیلئے لیب ٹیسٹ اور مائنر آپریشن تھیٹر کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔ واضح رہےکہ اس علاقے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے فرنٹیئر کور چمن سکاوٹس نے حال ہی میں ابتدائی ہیلتھ یونٹ ملا وزیر کی تزئین و آرائش مکمل کرکے عوام کی سہولیات کیلئے کھول دیا ہے- مقامی افراد نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی حکام کا شکریہ ادا کیا۔