نیل فنگس ایک عام مرض ہے جس میں آپ کے ناخنوں پر سفید، بھورے یا زرد رنگ کے دھبے ابھر آتے ہیں، جیسے جیسے فنگل انفیکشن گہرا ہوتا جاتا ہے تو مریض کے ناخن موٹے یا ٹوٹنے لگتے ہیں۔
نیل فنگس ہاتھوں کے بجائے پیر کے ناخنوں میں زیادہ عام ہے، اگر نیل فنگس کی وجہ سے آپ کو پریشانی نہیں ہو رہی تو ہو سکتا ہے آپ کو علاج کی ضرورت نہ ہو۔ اگر آپ کے ناخن کا فنگس تکلیف دہ ہے تو آپ کو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔
نیل فنگس کی علامات:
نیل فنگس کی وجوہات:
زیادہ عُمر کے افراد میں یہ انفیکشن عام ہے۔ عمر کے ساتھ، ناخن ٹوٹنے اور خشک ہو سکتے ہیں جس کے نتیجے میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ یہ دراڑیں فنگس کو داخل ہونے اور انفیکشن کا سبب بن سکتی ہیں۔
پاؤں میں خون کی گردش میں کمی بھی فنگل انفیکشن پیدا کرنے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔
گندے پاؤں اور ناخن بھی فنگل انفیکشن کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔
ہاتھوں اور پیروں پر زیادہ پسینہ آنا بھی فنگل انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔
احتیاطی تدابیر:
اپنے ہاتھ پاؤں کو باقاعدگی سے اور مناسب طریقے سے دھوئیں۔
اپنے ناخن صاف رکھیں، ہر استعمال کے بعد اپنے نیل کلپر کو ہمیشہ جراثیم سے پاک کریں۔
صاف جرابیں پہننا یقینی بنائیں، ایسے جوتے پہنیں جو اچھے معیار کے ہوں۔
پرانے جوتے پہنتے وقت، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ان کو جراثیم سے پاک کر لیں یا استعمال کرنے سے پہلے انہیں صاف کریں۔
اگر آپ مینیکیور اور پیڈیکیور کرواتے ہیں، تو ایسے سیلون کا انتخاب کریں جو ہر استعمال کے بعد اپنے آلات کو جراثیم سے پاک کرے تاکہ انفیکشن کی کوئی گنجائش نہ رہے۔