• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے لاپتہ میجر عدنان کے بارے رپورٹ پیش ہونے پر رٹ نمٹادی

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے لاپتہ میجر عدنان کے بارے رپورٹ پیش ہونے پر رٹ نمٹا دی۔روبینہ بی بی نے کرنل انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے زریعے دائر رٹ میں اپنے بیٹے میجر عدنان کی بازیابی کی استدعا کی ہوئی تھی۔منگل کو عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ میجر عدنان سیالکوٹ میں فوجی حراست میں ہیں۔اور ان کا سیالکوٹ کینٹ میں ٹرائل ہورہا ہے۔ جس کے بعد عدالت عالیہ نے میجر عدنان کی گرفتاری ریکارڈ پر آنے کے باعث رٹ نمٹا دی۔

ملک بھر سے سے مزید