امریکی اداکار جانی ڈیپ نے مداحوں کی بے پناہ محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کردی ہے۔
جانی ڈیپ کی جانب سے ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی خصوصی ویڈیو میں ان کے اپنے مداحوں کے ساتھ گزرے خوشگوار اور یادگار لمحات کی جھلکیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
اُنہوں نےاپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہم ہر جگہ ایک ساتھ رہے ہیں، ہم نے سب کچھ ایک ساتھ دیکھا ہے، ہم ساتھ میں ایک ہی راستے پر چلے۔‘
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ہم نے مل کر بہت سے صحیح کام کیے، یہ سب اس لیے ممکن ہوا کہ آپ لوگوں نے ساتھ دیا اور اب ہم سب آگے بھی مل کر آگے بڑھیں گے۔‘