ایم این اے عامر لیاقت حسین کے دیرینہ دوست نے مسجد نبویﷺ میں اُن کے لیے خصوصی دُعا کروائی۔
عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص عامر مسجد نبویﷺ میں موجود ہے اور وہاں مرحوم کی مغفرت کے لیے دُعا کروا رہا ہے۔
دورانِ دعا اس شخص کا کہنا تھا کہ ’عامر لیاقت حسین کی تدفین بہت ہی مبارک دن ہوئی، اُن کی خواہش تھی کہ اُن کی تدفین مدینہ منورہ میں ہو‘۔
بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دعا عصر کے وقت مسجد نبوی ﷺ سے مجھے ایک میرے بھائی اور عامر کے دیرینہ دوست نے اُس وقت بھیجی جب یہاں ان کی تدفین ہو رہی تھی‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ پاک اس دعا کو عامر کے حق میں قبول فرماۓ، آمین‘۔
واضح رہے کہ 9 جون، جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے جبکہ 10 جون کو اُن کی تدفین کی گئی۔