• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائی فائی کے ذریعے اسمارٹ فون کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

آج کے دور میں انٹرنیٹ کے بغیر اپنی زندگی کے بارے میں سوچنا کافی خوفناک ہے، ہم عام طور پر ریچارج پلان خریدتے ہیں جس میں ڈیٹا شامل ہوتا ہے لیکن بہتر رفتار اور پیسے بچانے کے لیے ہم وائی فائی کا استعمال کرتے ہیں۔ 

جہاں ایک طرف انٹرنیٹ ہمارے بہت سے کام حل کرتا ہے وہیں دوسری طرف انٹرنیٹ خود سائبر چوری کی وجہ بھی ہے۔ آج کے دور میں ہیکرز وائی فائی کے ذریعے بھی آپ کے اسمارٹ فون سے ڈیٹا چُرا رہے ہیں۔ 

آئیے جانتے ہیں کہ یہ کیسے ہو رہا ہے اور اس سے بچنے کا طریقہ کیا ہے:

پبلک وائی فائی خطرناک ہے: 

پبلک وائی فائی بہت سی جگہوں پر انسٹال ہے جسے آپ پاس ورڈ کے بغیر استعمال کر سکتے ہیں، ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ پبلک وائی فائی ہیکرز کے لیے چوری کرنے کا ایک بہت عام طریقہ ہے۔

ہیکرز کونسے دو طریقوں سے ڈیٹا چوری کرسکتا ہے؟

ہیکرز دو طریقوں سے حملہ کرتے ہیں، پہلا طریقہ مین اِن دی مڈل (MITM) حملہ ہے جس میں ہیکرز صارفین کو دھوکا دینے اور ان کا ڈیٹا چرانے کے لیے ایک خطرناک تھرڈ پارٹی انٹرسیپٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

دوسری قسم کے حملے میں ہیکرز آسانی سے لوگوں کے فون میں داخل ہو جاتے ہیں۔ دراصل، پیکٹ سنفنگ اٹیک میں ہیکرز وائی فائی کے ذریعے معلومات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

اہم ڈیٹا چوری ہو جاتا ہے: 

اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ ہیکرز اس طرح آپ سے کیا چوری کر سکتے ہیں، تو ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس طرح کے سائبر حملوں سے ہیکرز آپ کا پتہ، آپ کی تصاویر اور ویڈیوز اور آپ کے بینک کی تفصیلات جیسی اہم معلومات چُرا لیتے ہیں۔

ہیکرز سے بچنے کے لیے یہ کام کریں: 

اگر آپ خود کو ایسے حملوں سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو VPN یعنی ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کرنا چاہیے۔ یہ پبلک نیٹ ورک پر بھی پرائیویٹ نیٹ ورک کی سہولت فراہم کرے گا اور صارفین کو محفوظ طریقے سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی آزادی دے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید