• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹا کا نیا اقدام: کم عمر صارفین کی شناخت کیلئے چہرے اسکین کیے جائیں گے

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کی درست شناخت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا نظام متعارف کروا دیا ہے جو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے صارفین کی عمر کا اندازہ لگائے گا۔

میٹا کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد 13 سے 18 سال کے نوجوانوں کو محفوظ اور عمر کے مطابق مواد فراہم کرنا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ، برازیل اور امریکا میں حکام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بچوں کے تحفظ کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ یہ نظام چہرہ شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی استعمال نہیں کرتا بلکہ صرف عمر کے اندازے کے لیے ظاہری اشاروں، تحریروں، تبصروں، تعارف اور سرگرمیوں کا جائزہ لیتا ہے۔

کمپنی نے تسلیم کیا ہے کہ بعض صارفین غلط معلومات دے سکتے ہیں یا کچھ اشارے اے آئی نظام سے چھپ سکتے ہیں تاہم تصاویر اور ویڈیوز کے تجزیے سے عمر کے اندازے میں مزید بہتری آئے گی۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید