• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس بھارت کو تیل سپلائی کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا، عراق پہلے نمبر پر

کراچی (نیوز ڈیسک) تجارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ مئی کے مہینے میں بھارت کو تیل کی سپلائی مکمل کرنے کے بعد روس بھارت کو تیل فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، پہلے نمبر پر عراق ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، بھارت ملک میں روس کے سستے تیل کا ذخیرہ جمع کر رہا ہے، گزشتہ ماہ بھارت نے روس سے 8؍ لاکھ 19؍ ہزار بیرل یومیہ تیل حاصل کیا جبکہ اپریل میں یہ مقدار صرف دو لاکھ 77؍ ہزار بیرل یومیہ تھی۔ روس سے قبل سعودی عرب بھارت کو تیل فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک تھا۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو بھارت نے مئی کے مہینے میں یومیہ 4.98؍ ملین بیرل تیل درآمد کیا جو اپریل کے مقابلے میں 5.6؍ فیصد زیادہ مقدار ہے۔
اہم خبریں سے مزید