لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نےاوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے سے متعلق دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو 27جون تک تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دیدیا ،عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے اسمبلی سے بل منظور کرایا جو اس وقت صدر پاکستان کے پاس منظوری کے لئے پڑا ہے، اس کی حتمی منظوری کے بعد عدالت کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا ،عدالت نے سرکاری وکیل کی استدعا منظور کرلی۔