• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: میرا ایک ریسٹورنٹ تھا، جو بند ہوگیا۔ میں نے اس ہوٹل کا سامان ایک شخص کو دیا کہ وہ ریسٹورنٹ کھولے اور چلائے اور جو نفع ہو، اس کا دس فیصد مجھے دے۔ اس نے کام شروع کیا اور الحمدللہ کاروبار نے نفع دیا۔ اب ریسٹورنٹ بند ہوگیا ہے۔ مالک جائیداد اس جگہ کوئی اور پراجیکٹ شروع کرنا چاہتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟

جواب: شراکت داری کی یہ صورت فاسد تھی، اس لیے جو نفع ہوا ہے ، وہ سارا ریسٹورنٹ چلانے والے کا ہے اور آپ نے جو آلات فراہم کیے ہیں، ان کی آپ کو اجرتِ مثل یعنی بازار کے مطابق اجرت ملے گی۔