• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن سرحد سے پھلوں کی درآمد پرپابندی افسوسناک ہے‘ جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نےکہاہے کہ پاک افغان چمن سرحد پر تازہ پھلوں پرپابندی اورآمدورفت میں مصائب سے لوگوں کومشکلات کاسامنا ہے جوافسوسناک ہے واہگہ اوردیگرصوبوں میں سرحدی تجارت پرکوئی پابندی نہیں صرف بلوچستان بدقسمت صوبہ ہے جہاں کے عوام آمدورفت کیلئے بھی پریشان ہیں اوراحتجاج پر گرفتاریاں اورگولیاں چلاکرمقدمات درج کیے جاتے ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں اس صورتحال پرخاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں انہوںنے کہاکہ وفاقی وزراء اور سیکرٹریز بھی بارڈر کادورہ کرکے صرف فوٹوسیشن تک محدود رہتے ہیں مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا تاجر قانون کے مطابق افغانستان سے پھل لاتے ہیں لیکن ہرمحکمے اورادارے نے اپنااپنا قانون بنارکھاہے ۔
کوئٹہ سے مزید