• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، بابر امین، پاک ناروے فورم کے تحت کانفرنس

اوسلو(ناصر اکبر)پاک ناروے فورم کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس کا اہتمام کیاگیا، تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں سمیت خواتین و حضرات اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری نور علی سیالوی نے کیا جبکہ مشہور نعت خواں محمد عبدالمنان نے نعت رسول مقبولؐ پیش کی، اس کے بعد پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیاگیا،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری وسیم شہزاد اور راشد علی اعوان نے سر انجام دیئے۔تقریب سے سفیر پاکستان بابر امین، پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ، چوہدری پرویزلوھسر، محکمہ صحت کےہیلتھ سیکرٹری ناصر مشتاق ،سٹی کونسلرڈاکٹرراجہ مبشر بنارس،مفتی محمد طاہر عزیز، حمزہ ملک، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ طاہر ندیم، خالد محمود چوہدری، برطانیہ سے آئے ہوئے مہمان لارڈ واجد خان، نارویجن پارلیمنٹرین مدثر کپور، سید نعمت علی بخاری اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں پاک ناروے فورم کے عہدیداران اور اراکین جن میں چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں ،چوہدری وسیم شہزاد، راجہ عاشق حسین،چوہدری محمد عباس، اقبال بھاگو، چوہدری محسن رضا، مہر محمد عباس، ویلفیئر کمیونٹی کونسلرخالد محمود، محمد ناصرعثمان، آصف،چوہدری، شریف گونڈل، قاری محمد اسجد ملک، پرویز شیخ، طارق چوہدری، طاہر اکرم، سابق صدر پی ٹی آئی ناروے چوہدری ظفر نوازحقیقہ، مولانہ سلیم اللہ علوی، تحریک کشمیر ناروے کے صدرشاہ حسین کاظمی، تحریک کشمیر ناروے کےوائس پریذیڈنٹ حاجی محمدافضال، انعام الحق سیٹھی، ڈاکٹر ندیم، محمد ادریس لاہوری، حافظ شیراز حسین، ناصر اکبر پاکستان سے آئےہوئے مہمانوں میں میاں ارشد میاں اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان بابرامین نے کانفرنس کا اہتمام کرنے صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ اور انکی ٹیم کا شکریہ اداکیااور کہا کہ نارویجن پاکستانی ناروے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ترقی اور ملک پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔برطانیہ سے آئے ہوئے مہمان لارڈ واجد خان نےجنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں نے اس پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہےاور یہی پیغام ہے کہ ہم پاکستانی جہاں اور جس ملک میں رہتے ہیں وہاں اس ملک سے ہم پیار کرتے ہیں اور اسی طرح ہماری پہچان پاکستان ہے اور یہ ہمارے لئے بہت امپورٹنٹ ہے کہ پاکستان کے ایشو کےحوالے سے ہمیشہ اچھا پیغام اور اچھا کام کریں کیونکہ دیارِغیر میں ہم پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان کے اداروں کو سپورٹ کریں کیونکہ حکومتیں آتی جاتی ہیں لیکن ادارے وہی رہتے ہیں، اس لیے ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، آپ سب اوورسیز پاکستانی پاکستان جایا کریں اور پاکستان میں انویسٹ کریں، کیونکہ پاکستان کی ترقی ہی ہماری ترقی ہے، چوہدری وسیم شہزاد نے کہا کہ میں ساری پاکستانی کمیونٹی کا شکرگزار ہوں کہ جو اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارے پروگرام میں تشریف لائے اوراستحکام پاکستان کانفرنس کرانے کا مقصد یہی تھا کہ جب پاکستان سے پاکستانی ناروے ائیرپورٹ اترتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ انکے جتنے بھی نظریاتی سیاسی اختلافات ہیں انہیں پاکستان چھوڑ آئے اور دیارغیرمیں ہماری پہچان صرف پاکستانی کےہونی چاہیے اور ہم سب کو ایک بازو بن کر پاکستان کیلئے کام کرنا ہے اور دیار غیر میں اپنی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کرنا چاہیے۔ تقریب کے آخر میں جماعت اہل سنت کے امام سید نعمت علی بخاری نے دعا بھی کرائی اور مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں سے کی گئی چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

یورپ سے سے مزید