کوئٹہ (آن لائن )پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی صدر طاہر شاہ کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ عرصہ دراز سے بلوچستان کے میڈیکل کالجز کے طلباء کو مسائل کا سامنا ہے، بالخصوص لورالائی میڈیکل کالج اور بولان میڈیکل کالج کے طلباء اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر کالج انتظامیہ اور صوبائی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جو قابل افسوس وقابل مذمت ہے،پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن حکومت اور کالجز انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ طلباء کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں تاکہ طلباء کے تعلیمی وقت کاضیاع نہ ہوورنہ پشتون ایس ایف میڈیکل طلباء کے ساتھ ملکر احتجاجی تحریک میں شدت لائے گی، اس سلسلے میں پشتون ایس ایف بلوچستان کے وفد نے بولان میڈیکل کالج میں کالج طلباء کی طرف سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔